ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کپتان وراٹ کوہلی کی نگاہیں ایک اور سیریز جیتنے پرمرکوز

کپتان وراٹ کوہلی کی نگاہیں ایک اور سیریز جیتنے پرمرکوز

Wed, 01 Feb 2017 11:23:59    S.O. News Service

بنگلور، 31؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پہلے میں شکست ملنے کے بعد جیت کی پٹری پر واپس لوٹی ہندوستانی ٹیم کل تیسرے اور فیصلہ کن ٹی- 20کرکٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ سریز بھی اپنی جھولی میں ڈالنے کے ارادے سے اترے گی۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 4.0سے اور ون ڈے سیریز 2.1سے جیتنے کے بعد وراٹ کوہلی کی نگاہیں اب اس کامیابی کو سب سے چھوٹے فارمیٹ میں بھی دہرانے پر ہے۔گزشتہ میچ میں جیت کی دہلیز پر پہنچنے کے بعد شکست سے دوچار ہونے والی انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن کافی ناخوش ہیں ، وہ پوری کوشش کریں گے کہ ان کی ٹیم جیت کے ساتھ ہندوستانی سر زمین کو الوداع کہے ۔گزشتہ میچ میں جسپریت بمرا ہ نے 18ویں اور 20ویں اوور میں صرف پانچ رن دئیے ۔جو روٹ کو فیصلہ کن لمحات میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینے کے امپائر سی شمس الدین کے غلط فیصلے نے انگلینڈ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ روٹ کا بلا گیند سے لگا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ میچ کی غلطیوں کو دوہرانا نہیں چاہے گی ، جبکہ پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں واپسی کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ۔ہندوستان میں سبھی فارمیٹ میں ابھی تک کوئی سریز نہیں گنوانے والے کپتان کوہلی اپنی حصولیابیوں میں ایک اور تمغہ جوڑنا چاہیں گے۔ہندوستان نے گزشتہ سال اسی میدان پر ٹی- 20ورلڈکپ کے میچ میں بنگلہ دیش کو ایک رن سے شکست دی تھی۔


Share: